حکومت سپورٹس کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے‘تیمور خان بھٹی

  حکومت سپورٹس کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے‘تیمور خان بھٹی

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے دورہ رحیم یار خان سپورٹس جمنیزیم اور ای لائبریری میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، ای لائبریری سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ضلعی آفیسر سپورٹس اشفاق احمد خان نے صوبائی وزیر کو ضلع میں کھیلوں کی دستیاب سہولیات اور مزید ضروریات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ر ا ئے تیمور خان بھٹی نے سپورٹس جمنیزیم اور ای لائبریری کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کو منظم انداز سے قابل استعمال رکھنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے فرائض کو سراہا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا ر ہی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی علاقوں کے کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سرکار ی سطح پر اعلی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو اپنے گھروں کے نزدیک کھیلوں کی جدید سہولیات میسر آ سکیں اور اس منصوبہ کا آغاز جنوبی پنجاب کے چار اضلاع سے کیا جار ہا ہے جس میں رحیم یار خان بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے رحیم یار خان میں ہاکی کیلئے آسٹر وٹرف کا مطالبہ کیا ہے جو قا بل قبول ہے اور اس کے لئے وہ جلد اقدامات اٹھائیں گے تاکہ آئندہ مالی سال میں ضلع رحیم یار خان کو آسٹر وٹرف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے سپور ٹس جمنازیم میں باسکٹ بال کورٹ اور سوئمنگ پول بنانے کی یقین دہانی بھی کرا ئی جبکہ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تحفظ اور دیرپا استعمال محکمہ سپورٹس کے ساتھ کھلاڑیوں کی بھی ذمہ داری ہے جبکہ سپورٹس سہولیات کا خیال رکھنے والے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالہ سے بھی اقدامات کئے جا ر ہے ہیں۔انہوں نے سپورٹس جمنازیم دورہ کے دور ان ٹیبل ٹینس کا عمدہ کھیل بھی پیش کیا۔

تیمور بھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -