سبق یادکیوں نہیں کیا‘ ٹیچر کا بچے پر تشدد‘ والدین کا احتجاج‘لوگ مشتعل
اڈاگل والا (نامہ نگار) سبق یاد نہ کرنے پر استاد جلاد بن گیا۔ بچے کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔تفصیل کے
(بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)
مطابق گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول خان گڑھ کے استاد انتصار مہدی نے"مار نہیں پیار"کے حکومتی دعوے ھوا میں اڑادیئے استاد انتصار مہدی نے سبق یاد نہ کرنے پر چوتھی جماعت کے طالب علم مشہد رضا کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔ استاد نے بچے کو پہلے تھپڑ رسید کیے پھر زور سے ڈیسک پر دے مارا۔جس سے بچے کی آنکھ بال بال بچ گئی البتہ رخسار ڈیسک لگنے سے سوجھ گئے۔۔ بچہ رو رو کر نڈھال ہو گیا۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔ بچے کے والدین نے سی او ایجوکیشن سے استاد کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا ھے۔
تشدد