ملتان میں سرچ آپریشن‘ ناجائز اسلحہ برآمد‘ ایک  ملزم گرفتار‘ 14 افراد کی بائیو میٹرک کی تصدیق

ملتان میں سرچ آپریشن‘ ناجائز اسلحہ برآمد‘ ایک  ملزم گرفتار‘ 14 افراد کی ...

  

  ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)  سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کی‘ سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا  سرچ آپریشن تھانہ بستی (بقیہ نمبر53صفحہ 6پر)

ملوک کے علاقوں  چاہ سندر والا، چک 4 فیض، چاہ ڈھرے والا اور قادر پور میں کیا گیا  سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی‘سرچ آپریشن کے دوران ملزم کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا  سرچ آپریشن کے دوران 3عدد بندوق12 بور برآمد کرکے مقدمات درج کیا گیا :سرچ آپریشن کے دوران 14 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

بائیو میٹرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -