گگو منڈی: 4 افراد کا گھر گھس کر ماں  بیٹی پر وحشیانہ تشدد‘ کارروائی شروع

گگو منڈی: 4 افراد کا گھر گھس کر ماں  بیٹی پر وحشیانہ تشدد‘ کارروائی شروع

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)چار افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر197۔ای بی کی محنت کش خاتون نذیراں بی بی اور اس کی بیٹی دوپہر(بقیہ نمبر55صفحہ 6پر)

 کے وقت اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران گاؤں کے رہائشی غفور،زمان،خان،پھینی اقوام عینک راجپوت زبر دستی اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور آ تے ہی نذیراں بی بی کو تھپڑ اور ڈھڈے مارنے شروع کر دیئے اس کی بیٹی چھڑوانے کے لیے آگے بڑھی تو ملزمان نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا اور دونوں ماں بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آ ئے اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے اور غلیظ گالیاں دیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وحشیانہ تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -