سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب محمد حسن  اقبال کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید  سے ملاقات مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

 سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب محمد حسن  اقبال کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی وقاص رشید  ...

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب محمد حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور سوشل (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی بہتری اور عوام فلاح و بہبود کے حکومتی منصوبوں کے حوالے سے باہمی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب محمد حسن اقبال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس سے عام لوگوں کی زندگیوں میں بہت بہتری آ رہی ہے حکومت کا پناہ گاہوں کے قیام کا منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے جس سے بے سہارہ اور بے گھر لوگوں کو رات بسر کرنے اور کھانے کی سہولت میسر آتی ہے اس طرح دارالامان میں مسائل کا شکار خواتین کو رہائش فراہم کی جاتی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں صنعت زار میں خواتین کو ہنر اور زندگی کی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت بزرگوں کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے ضلع وہاڑی میں باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 26سو سے زائد بزرگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کو مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فلاح بہبود کے منصوبوں پر ضلع وہاڑی میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں محکمہ سوشل ویلفیئر کو مزید متحرک کیا جائے گا تاکہ اس سے بہتر انداز سے کام لیا جا سکے۔بعد ازاں سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب محمد حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کمپیوٹرائزڈ کمپلینٹ سسٹم اور کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر قائم ویٹنگ لاؤنج کا بھی وزٹ کیا اور اس پر خوشگوار حیرت کا اظہارکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سائلین کے لیے ڈی سی آفس وہاڑی میں خوبصورت ویٹنگ لاؤنج قابل ستائش ہے تاکہ سائلین یہاں آکر اچھے ماحول میں بیٹھ سکیں۔انہوں نے کمپیوٹرائزڈ کمپلینٹ سسٹم کو بھی سراہا اور کہا کہ اس طرح کا جدید طرز کا سسٹم واقعی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک احسن اقدام ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے بتایا کہ تمام شکایات کا کمپیوٹرائزڈ اندراج کیاجا تا ہے اور ان پر ہونے والی تمام کاروائی سے سائلین کو بذیعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جاتا ہے۔

ملاقات‘ تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -