ہیڈ پنجند‘اے سی علی پور اور انہار ٹیم کا  تجاوزات کیخلاف آپریشن‘سامان ضبط

  ہیڈ پنجند‘اے سی علی پور اور انہار ٹیم کا  تجاوزات کیخلاف آپریشن‘سامان ضبط

  

ہیڈ پنجند(نمائندہ پاکستان)اے سی علی پور اور محکمہ انہار کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پنجند ہیڈ ورکس پر دوکانوں، کھوکھاجات، چھپروں کیلئے آپریشن، عوام کا لاکھوں (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

نقصان تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن اور محکمہ انہار کے افسران چوہدری خالد کی زیرنگرانی ڈی ایس پی علی پور اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ہیڈ پنجند پر دوکانوں، کھوکھاجات، چھپروں اور تھڑوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،تجاوزات کے نام پر بغیر کسی اطلاع کے آپریشن کرکے ناصرف سینکڑوں لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا ساتھ ہی انکو اپنا سامان بھی اٹھانے نہیں دیا گیا، کرین کی مدد سے توڑ پھوڑ کی گئی، عوام نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور سراپا احتجاج ہوگئے مگر پولیس نے تشدد کرکے عوام کو منتشر کر دیا متاثرہ افراد عورتوں اور بچوں سمیت حکومت اور اہلکاروں کو بد دعائیں دیتے رہے، ایک دوکان دار نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے کی کوشش کی اس طرح سینکڑوں لوگ احتجاج کرتے رہے انکے اس احتجاج میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے اور پولیس نے عورتوں پر بھی تشدد کیا، مہنگائی کے اس دور میں عوام کو بیروزگار کرنے اور انکی لاکھوں روپے کی املاک کو توڑنے پر سابق جنرل  سیکرٹری بار علی پور رفیق خان بلوچ ایڈووکیٹ، اسماعیل خان گبول ایڈووکیٹ، سابق یوسی چیرمین ریاض خان گبول، سابق صدر تحصیل پریس کلب علی پور صفدر خان شکرانی، صدر تحصیل پریس کلب علی پور طارق خان لاشاری، صدر بار علی پور ملک عبد الحکیم، جنرل سیکرٹری بار علی پور جام دانش نے احتجاج کیا ہے آور تجاوزات کے نام پر عوام کو بیروزگار کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور آپریشن فورا روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سامان ضبط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -