گگو منڈی: 3 ڈاکو تاجر سے نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار‘ کارروائی شروع

گگو منڈی: 3 ڈاکو تاجر سے نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار‘ کارروائی شروع

  

گگو منڈی(نامہ نگار)تین نا معلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ہے تفصیل کے مطابق چک نمبر283۔ای بی کا رہائشی آ صف جٹ شام 6بجے کے قریب اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ چک نمبر281۔ای بی کے قریب تین نا معلوم(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیچھے سے آ کر اسے روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 30ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور اس کے موٹر سائیکل کا پلگ نکال کر اپنی موٹر سائیکل نمبری462/VRMپر سوار ہو کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -