خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کی مدد پر ڈی ایس پی بھی کیس میں نامزد

خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کی مدد پر ڈی ایس پی بھی کیس میں نامزد

  

کراچی(این این آئی) خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی حمایت میں آنے والے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کو بھی کیس ملزم نامزد کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عمران امام زیدی کی عدالت میں خاتون کو بلیک میل کرنے اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

 کرنے کی دھمکیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جج عمران امام زیدی کے حکم پر ہونیوالی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرادیا۔چالان کے متن میں بتایا گیا گلستان جوہر میں ملزم اویس انیس کیخلاف کارروائی کے دوران رکاوٹ پیدا کی گئی، کچھ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد جن کے پاس کلاشنکوف کیساتھ پہنچے اور ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا۔مذکورہ افراد نے ایف آئی اے کی ٹیم کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈی ایس پی نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے ایف آئی اے کے کام میں مداخلت کی کوشش کی،جس کی شناخت ڈی ایس پی شوکت شاہانی کے نام سے ہوئی، انہیں ایف آئی اے کے سامنے پیش کیا جائے۔ ملزم اویس انیس نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے۔ ملزم اویس انیس کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔جج عمران امام زیدی نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی حساس ادارے کا افسران دوسرے اداروں کے کام میں مداخلت کرہی نہیں سکتا۔ تفتیش سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے ایف آئی اے کو دھمکیاں دینے والا حساس ادارے کا افسر نہیں تھا۔ ڈی ایس پی شوکت شاہانی کو بھی کیس ملزم نامزد کردیا گیا۔درخواست گزار خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ملزم مجھے سے شادی کے لئے دبا ڈال رہا تھا اور ملازمت چھوڑنے کا کہہ رہا تھا۔

ڈی ایس پی نامزد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -