ہارون آباد:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد قتل،لاشیں کھیت سے برآمد

ہارون آباد:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد قتل،لاشیں کھیت سے برآمد

  

 ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد کے علاقہ تھانہ فقیروالی کے نواحی گاوں 133 سکس آر میں مبینہ طور پر ڈاکووں کی فائرنگ  سے دو افراد جا ں بحق ہوگئے، دونوں افراد کی لاشیں کھیتوں سے برآمد ہوئیں۔ ہارون آبادکے علاقہ تھانہ فقیروالی کے چک 133 سکس آر میں مبینہ طور پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد جا ں بحق ہو گئے دونوں افراد کی لاشیں کھیتوں سے ملی ہیں.پولیس کے مطابق دونوں افراد فائر لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں محمد طارق اور عرفان بشیر شامل ہیں فقیروالی پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتول طارق کے بھائی ساجد کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا مگر بعد میں رہا کردیا گاؤں والوں نے انتظامیہ کے روئیے پر احتجاج کیاعرفان کی لاش ہسپتال منتقل جبکہ طارق کی لاش ورثاء دینے سے انکار کردیا ہے۔

خوف و ہراس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -