ڈینیئل پرل قتل کیس، ملزمان کو جیل سے رہائی کے بعد جیل میں ہی تعمیر شدہ نئے کمروں میں رکھنے کا حکم آگیا

ڈینیئل پرل قتل کیس، ملزمان کو جیل سے رہائی کے بعد جیل میں ہی تعمیر شدہ نئے ...
 ڈینیئل پرل قتل کیس، ملزمان کو جیل سے رہائی کے بعد جیل میں ہی تعمیر شدہ نئے کمروں میں رکھنے کا حکم آگیا

  

 کراچی (ویب ڈیسک)  امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور دیگر افراد سے متعلق محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت انہیں جیل سے رہائی کے بعد جیل میں ہی تعمیر شدہ نئے کمروں میں رکھا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق  محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ، فہد نسیم احمد، سید سلمان ثاقب، شیخ محمد عادل اور عبدالحمید بگٹی کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جیل سے رہا کردیا گیا ہے تاہم ان تمام افراد کو سینٹرل جیل کے احاطے ہی میں نئے تعمیر شدہ کمروں میں رکھا جائے گا، احمد عمر شیخ اور دیگر افراد کو موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، تمام افراد اپنے اہل خانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرسکیں گے جبکہ حراست میں رکھے افراد کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے وفاقی حکومت کے قصر ناز میں پانچ کمرے بھی مختص ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -