انضمام الحق کا وہ ریکارڈ جو 16 برس بعد انگلش بیٹسمین جو روٹ نے توڑ دیا

انضمام الحق کا وہ ریکارڈ جو 16 برس بعد انگلش بیٹسمین جو روٹ نے توڑ دیا
انضمام الحق کا وہ ریکارڈ جو 16 برس بعد انگلش بیٹسمین جو روٹ نے توڑ دیا

  

چنائے (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا ٹیسٹ کرکٹ کا  اپنے 100 ویں  ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز کا ریکارڈ 16 برس بعد انگلش بیٹسمین جو روٹ نے توڑ دیا۔

انضمام الحق نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے 184 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو اب تک 100 ویں ٹیسٹ میں کسی بیٹسمین کا سب سے بڑا انفرادی سکور تھاتاہم  انگلش کپتان جو روٹ نے بھارت کیخلاف چنائے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکر  انضمام کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس کے ساتھ ہی جو روٹ نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا اور 100 ویں ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔

مزید :

کھیل -