پوری دنیا کہتی ہے عمران خان ناکام خان ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

پوری دنیا کہتی ہے عمران خان ناکام خان ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
پوری دنیا کہتی ہے عمران خان ناکام خان ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہے کہ پوری دنیا کہتی ہے کہ عمران خان ناکام خان ہیں،عمران خان خود یوٹرن خان بن چکے ہیں،ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا اس پرانہوں نے یوٹرن لیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے بیان میں کہاہے کہ اسمبلی میں آئینی ترمیم کیلئے اعداد وشمار چاہیئں،آرڈیننس میں کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اگر اجازت دے تو نافذ ہو،سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے کہ یہ پہلے سے کورٹ سے کہتے ہیں یہ فیصلہ دو،تجاوزات کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے،سپریم کورٹ نے واضح حکم دیا ہے 30 سال سے زمین کی ایکٹینشن نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ 30 سالہ لیز کی زمین زراعت کیلئے تھی مگر اس پر فارم ہاؤس بنایا گیا،زمین زراعت کیلئے تھی مگر اس پر فارم ہاو¿س بنایا گیا،سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حلیم عادل سیہون آیا تھا تو میری تعریفیں کر رہا تھا،افسوس ہوا کہ حلیم عادل نے میرے والد کے باری میں غلط الفاظ کہے۔