نوکری کے بہانے بلا کر پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتال میں لڑکی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی

نوکری کے بہانے بلا کر پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتال میں لڑکی سے مبینہ طور پر ...
نوکری کے بہانے بلا کر پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتال میں لڑکی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(ویب ڈیسک)  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال( ڈی ایچ کیو)  میں لڑکی کو نوکری آرڈر وصول کرنے کے بہانے بلا کردو ملازمین نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سی ڈی سی سپروائزر نے 20 ہزار کے عوض نوکری دینے کا کہا، اور وہاں گئی تو ساتھی سمیت زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا  کہ خاتون کا میڈیکل کروا یا جاچکا ہے اور ابتدائی رپورٹ میں  زیادتی ثابت ہوچکی ہے تاہم  محکمہ صحت کے ملازم دونوں ملزمان   عبوری ضمانت پر ہیں۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔