ڈینیل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع،ملزموں کو کمروں میں منتقل کرنیکا حکم

ڈینیل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع،ملزموں کو کمروں ...
ڈینیل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع،ملزموں کو کمروں میں منتقل کرنیکا حکم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور دیگر افراد سے متعلق محکمہ داخلہ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت انہیں جیل سے رہائی کے بعد جیل میں ہی تعمیر شدہ نئے کمروں میں رکھا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ، فہد نسیم احمد، سید سلمان ثاقب، شیخ محمد عادل اور عبدالحمید بگٹی کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جیل سے رہا کردیا گیا ہے تاہم ان تمام افراد کو سنٹرل جیل کے احاطے ہی میں نئے تعمیر شدہ کمروں میں رکھا جائے گا۔حکم نامہ کے مطابق احمد عمر شیخ اور دیگر افراد کو موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، تمام افراد اپنے اہل خانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرسکیں گے جبکہ حراست میں رکھے افراد کے اہل خانہ کی سہولت کے لئے وفاقی حکومت کے قصر ناز میں پانچ کمرے بھی مختص ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -