”عظیم عادل شیخ میرے بڑے بھائی ہیں اور ۔۔“سندھ حکومت کی جانب سے فارم ہاﺅسز مسمار کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پھر بول پڑے 

”عظیم عادل شیخ میرے بڑے بھائی ہیں اور ۔۔“سندھ حکومت کی جانب سے فارم ہاﺅسز ...
”عظیم عادل شیخ میرے بڑے بھائی ہیں اور ۔۔“سندھ حکومت کی جانب سے فارم ہاﺅسز مسمار کیے جانے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پھر بول پڑے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے جس میں حلیم عادل شیخ کے فارم ہاﺅسز کو بھی مسمار کر دیاہے ، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری زمین کی ایک ایک انچ لیز کے کاغذات موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ میری زمین کی ایک ایک انچ لیزکے کاغذات موجودہیں،سندھ حکومت 3 سال سے میرے خلاف انتقامی کارروائی کررہی،طارق قریشی میرے کزن اورماموں زادبھائی ہیں،عظیم عادل شیخ میرے بڑے بھائی ہیں،یہ لوگ کسی کے فرنٹ مین یاقلفی والانہیں،میراضمیرصاف اورزمین بھی کلیئرہے،اینٹی کرپشن میں سندھ حکومت کے ہی لوگ ہیں،اینٹی کرپشن خوداپنی کرپشن روک نہیں سکتی،میں عوامی نمائندہ اورعوام کوجوابدہ ہوں،5 اگست کوسندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع دیا،پنجاب کامعاملہ مختلف ہے،یہ لوگ معاملہ مکس کررہے ہیں،4 ایکڑزمین 1991 میں خریدی،زمین کے تمام دستاویزات موجودہیں۔

مزید :

قومی -