پشاور: کورونا میں مبتلا ایک اور خاتون ڈاکٹر جاں بحق

پشاور: کورونا میں مبتلا ایک اور خاتون ڈاکٹر جاں بحق
پشاور: کورونا میں مبتلا ایک اور خاتون ڈاکٹر جاں بحق

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کی دوسری لہر کے دوران پشاورمیں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی جس کے بعد صوبے میں اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 45 ہوگئی۔

نجی ٹی وی 24نیوزکے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی اہلیہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کورونا کے باعث چل بسیں وہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ڈاکٹر انیلہ نصیر نے گائنی میں سپیشلائزیشن کی تھی اور کئی برس سرکاری ہسپتال میں خدمات سرانجام دیتی رہیں تاہم 2007 میں انہوں نے سرکاری نوکری چھوڑ کر اپنی کلینک شروع کی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -