بھارت کی افغان سرزمین سے پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی،اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی

بھارت کی افغان سرزمین سے پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی،اقوام متحدہ نے ...
بھارت کی افغان سرزمین سے پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی،اقوام متحدہ نے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کیلئے تیار کردہ27ویں رپورٹ جاری کردی،اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشت گرد تنظیموں کے نئے اتحاد بارے پاکستان کے موقف کی توثیق کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا،یو این نے افغانستان میں مقیم دہشت گروپوں ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو لاحق پاکستان کیلئے خطرہ تسلیم کیا،

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے لاحق خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا،پانچ دہشت گرد گروپس نے پچھلے سال تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، دہشت گروپوں میں شہریار مسعود گروپ، جماعت الاحرار اور حزب الاحرار شامل ہیں،امجد فاروقی گروپ اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) بھی شامل ہیں۔

یو این رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کیلئے دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہوا،ٹی ٹی پی کے جنگجوو¿ں کی تعداد 2500 سے 6000 کے درمیان ہے،دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان3سال میں100سے زائد سرحد پار حملوں ملوث رہا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -