زمین لیز پر پولٹری فارمز اور زرعی مقاصد کیلئے دی گئی تھی لیکن ۔۔۔۔ حلیم عادل شیخ سے اراضی واگزار کرائے جانے پر سندھ حکومت کا موقف بھی آگیا

زمین لیز پر پولٹری فارمز اور زرعی مقاصد کیلئے دی گئی تھی لیکن ۔۔۔۔ حلیم عادل ...
زمین لیز پر پولٹری فارمز اور زرعی مقاصد کیلئے دی گئی تھی لیکن ۔۔۔۔ حلیم عادل شیخ سے اراضی واگزار کرائے جانے پر سندھ حکومت کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے  انسداد تجاوزات مہم کے حوالے سے   کہا سپریم کورٹ کی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔ اب تک چار ہزار ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے، کارروائی کسی سیاسی شخصیت کیخلاف نہیں تھی، وزیراعظم حلیم عادل شیخ کےفارم ہاؤس کےدستاویزات خود چیک کرلیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ملیر میں ہفتے کے روز ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی، زمین لیز پر پولٹری فارمز اور زرعی مقاصد کیلئے دی گئی تھی مگر زمین پر غیرقانونی طور پر فارم ہاؤسز بنالئے گئے ہیں۔

یادرہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور ان کے کزن کے ڈسٹرکٹ ملیر میں موجود فارم ہاؤس کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کارروائی کی، سپرہائی وے پرحلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس کو گرانے کے لیے مشینری اور عملہ پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اے اور پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس دوران تجاوزات کو گرا دیا گیا۔