سٹیج اداکارہ بانوعرف ارم چوہدری کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف 

سٹیج اداکارہ بانوعرف ارم چوہدری کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنائے جانے کا ...
سٹیج اداکارہ بانوعرف ارم چوہدری کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت میں اسٹیج اداکارہ بانو عرف ارم چوہدری کو تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیج اداکارہ بانو عرف ارم چوہدری کی شکایت پر پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق اسٹیج اداکارہ زونیرش بانو عرف ارم چوہدری نے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور ہراساں کرنے پر ملزمان کے خلاف سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو درخواست دی تھی۔سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے مرکزی ملزم خرم اور اس کے ساتھیوں زوہیب اور عدنان کو گرفتار کر لیا۔اداکارہ کی درخواست پر ویمن پولیس نے بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

تفریح -