ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی وفات پا گئے

ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی وفات پا گئے
ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی وفات پا گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مفتی حافظ ثنا ء اللہ مدنی 80 سال کی عمر میں وفات پا گئے،مولانا مدنی حافظ عبداللہ محدث روپڑی ؒ کے ابتدائی شاگرد تھے۔

مولانا مدنی کی نماز جنازہ جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے پارک میں آج شام5بجے ادا کی جائے گی۔مولانا مختلف عوارض میں مبتلا تھے،آج مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے۔سینیٹر علامہ ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر،چوہدری کاشف نواز رندھاوا ودیگر  نے  انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ علامہ ساجد میر نے کہا کہ مولانا کی وفات سے دینی حلقے ایک جید عالم دین سے محروم ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -