عمران خان کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ، کس کو اہم ٹاسک سونپ دیا؟ بڑا دعویٰ

عمران خان کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ، کس کو اہم ٹاسک سونپ دیا؟ بڑا دعویٰ
عمران خان کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ، کس کو اہم ٹاسک سونپ دیا؟ بڑا دعویٰ

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران نیازی کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے، انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ٹاسک دیا ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے پاس کون سی جادو کی چھڑی تھی جو انہیں سینیٹ الیکشن میں 54 ووٹ ملے، معاملہ ابھی عدالت میں تھا اور یہ آرڈیننس لے آئے، عمران خان کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے، انہوں نے چوہدری سرور کو ٹاسک دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بادشاہوں اور مافیاز کی حکومت ہے، عوام بجلی اور گیس کے اضافی بلوں سے تنگ آچکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نا اہل حکومت کا خاتمہ ہو، حکومت سب اداروں کو متنازع بنا رہی ہے لیکن ہم اداروں کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -