20 سال بعد پی آئی اے کی مانچسٹر کی پروازپر کینو کی ترسیل شروع 

20 سال بعد پی آئی اے کی مانچسٹر کی پروازپر کینو کی ترسیل شروع 
20 سال بعد پی آئی اے کی مانچسٹر کی پروازپر کینو کی ترسیل شروع 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی مانچسٹر کی پروازپر پاکستانی کینو کی ترسیل شروع ہو گئی ،دو دہائیوں کے بعد پی آئی اے نے کینوکارگو کے ذریعے اٹھانا شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان عبداللہ خان کاکہناہے کہ پی کے 9701 کے ذریعے پہلی پروازپر2200کلو کینو برآمد کیاگیا ،انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اب باقاعدگی سے کینومارگوکے طور پر اٹھائے گا،وزیرہوابازی کی کارگو کے فروغ سے متعلق خصوصی ہدایات ہیں ،ترجمان نے کہاکہ ملکی برآمدات کے فروغ کی حکومتی پالیسی میں پی آئی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -