پریس کلب عمر کوٹ کے نئے الیکشن کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

پریس کلب عمر کوٹ کے نئے الیکشن کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم
پریس کلب عمر کوٹ کے نئے الیکشن کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) پریس کلب کی موجودہ باڈی کی مدت پوری ہونے پر نئے الیکشنز کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔ 

نائب صدر نارائن مالھی کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ  پریس کلب کی موجودہ باڈی اپنا وقت پورا کرچکی ہے ، نئے الیکشن کرانے کےلیے پریس کلب کے تین سینئر ممبرز سید ریحان شبیر ،لجپت مالھی ،اور علی مراد دل پر مشتمل الیکشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیٹی جلد ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کرے گی۔

اجلاس میں پریس کلب کی رجسٹریشن کےلیے جاری کام پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ کو کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -