سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت بند ہونی چاہئے،شاہ محمود قریشی

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت بند ہونی چاہئے،شاہ محمود قریشی
سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت بند ہونی چاہئے،شاہ محمود قریشی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ سب جانتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت ہوتی ہے،یہ روایت درست نہیں ہے،منتخب نمائندے ووٹ بیچیں گے تو یہ عوام کے اعتماد کے سودے کے مترادف ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ جو منڈی لگتی ہے اس منڈی کو بندہوناچاہئے،چارٹر آف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ کی شق موجود ہے،سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا تہہ دل سے تسلیم کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے ،مہنگائی قانون سازی سے کم نہیں ہوا کرتی،مہنگائی کم کرنے کیلئے بہت سے عوام ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایسی قوتیں ہیں جنہیں کئی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے،وہ طاقتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -