سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی کھلے دل سے تسلیم کریں گے : شاہ محمود قریشی 

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی کھلے دل سے ...
سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی کھلے دل سے تسلیم کریں گے : شاہ محمود قریشی 

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارت ریفرنس پر سپریم کورٹ سے جو بھی فیصلہ آئے گا اسے کھلے دل سے تسلیم کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پورا پاکستان جانتا ہے سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، پچھلے سینیٹ الیکشن میں بھی ارکان کو خریدنے کے لئے منڈی لگی، سینیٹ میں ارکان کی خریدوفروخت کی منڈی کو بند ہونا چاہیے، ہم سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت روکنا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن نے ایسا نہیں ہونے دیا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لوگوں کے ضمیر خریدنا چاہتی ہے، وہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کے لئے دستخط کیے تو پھر آج کیوں فرار چاہتے ہیں؟

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آرڈیننس کسی کو نوازنے کے لئے نہیں ہے بلکہ شفافیت کے لئے لائے ہیں ، عدالتی فیصلہ جو بھی ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ مہنگائی قانون سازی سے کم نہیں ہوتی، اپوزیشن ملک میں افراتفری نہ پھیلائے، قانون ہاتھ میں نہ لےلاپتہ کوہ پیماوں کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ کےٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر کوہ پیماوں سے رابطہ منقطع ہوا، سردموسم میں بھی کوہ پیماوں کی تلاش میں ہماری فوج میدان میں ہے، خدا کرے کہ کوہ پیما خیریت سے ہوں، دعا کریں کہ اس حوالے سے کوئی خیر کی خبر آئے۔

مزید :

قومی -