لاہور میں رشتے سے انکار لڑکی کو مہنگا پڑ گیا ، نوجوان نے افسوسناک کام کر ڈالا

لاہور میں رشتے سے انکار لڑکی کو مہنگا پڑ گیا ، نوجوان نے افسوسناک کام کر ڈالا
لاہور میں رشتے سے انکار لڑکی کو مہنگا پڑ گیا ، نوجوان نے افسوسناک کام کر ڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت میں شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ شرقپور کے رہائشی ملزم کاشف مقتولہ صوبیہ کا رشتہ دار ہے جو کہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے انکار کے باعث وہ اس کے گھر میں داخل ہوا اور بے دردی سے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر دیا ، لڑکی کو زندگی سے محروم کرنے کے بعد کاشف ہوائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے موقعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیاہے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -