ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے: عثمان بزدار 

ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے: عثمان بزدار 
ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے: عثمان بزدار 
سورس: File

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب قبائلی علاقے زین پہنچے، انہوں نے قبائلی لوگوں سے ان کے مسائل سنے۔ انہوں نےبارتھی میں بارڈرملٹری پولیس تھانےکادورہ کیا اور تھانے میں موجود اہلکاروں سےمسائل پوچھے۔  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ہم نے وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ، راجن پور کے قبائلی علاقوں میں چار ڈیم بنیں گے۔  

وزیراعلیٰ پنجاب نےنادرارجسٹریشن واراضی ریکارڈسینٹرکابھی دورہ کیا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -ڈیرہ غازی خان -راجن پور -