جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں عابد علی بری طرح ناکام لیکن اسی گراونڈ میں انٹر نیشنل کرکٹ کا کونسا بڑا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی 

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں عابد علی بری طرح ناکام لیکن اسی گراونڈ میں انٹر ...
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں عابد علی بری طرح ناکام لیکن اسی گراونڈ میں انٹر نیشنل کرکٹ کا کونسا بڑا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں جاری ہے جس دوران عابد علی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پا ئے لیکن حیرت انگیز امر یہ ہے کہ عابد علی نے اسی گراونڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں سینچری دے ماری ، صرف یہی نہیں بلکہ عابد علی ون ڈے ڈیبیو میں بھی سینچری سکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جس کے باعث ان کانام ون ڈے ڈیبیو میں شاندار کارکردگی دکھانے والے دنیا کے ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں آتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی عابد علی نے 11 دسمبر 2019 کو راولپنڈی کے گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری سکور کی اور 109 رنز کی اننگ کھیلی لیکن اس میچ کا نتیجہ نہ نکل سکا اور ڈرا ہو گیا , ڈیبیو میچ میں سینچری سکور کرنے کے بعد عابد علی بھی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جو یہ کارنانہ انجام دے چکے ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو میں سینچری سکورنے کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں عابد علی کا نام 108 نمبر پر ہے ۔  جنوبی افریقہ کے خلاف دوسراٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی کی سرزمین پر جاری ہے جہاں عابد علی ڈیبیو میچ میں سینچری سکور کر چکے ہیں لیکن اس مرتبہ قسمت ان کا ساتھ نہیں دے رہی ہے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عابد علی43 گیندیں کھیل کر 6 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسری اننگ میں بھی کوئی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پائے اور محض 13 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔

 ون ڈے ڈیبیو میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے دس کھلاڑیوں کی فہرست میں عابد علی کا نمبر آٹھواں ہے ، انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے میچ دبئی میں 29 مارچ 2019 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی لیکن ان کے پہلے میچ میں پہلی سینچری بھی ٹیم جیت نہ دلاسکی ۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 278 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان مقررہ اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکا اور 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ون ڈے ڈیبیو میچ میں سینچری سکور کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں  پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ’’ ڈسمونڈ ہینز ‘‘ ہیں جنہوں نے 1978 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرتے ہوئے اپنے پہلے ون ڈے میچ میں 148 رنز سکور کیے اور ان کا ریکارڈ تاحال برقرار ہے ۔
دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے بلے باز ’ کولن انگرام ‘ ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 124 سکور بنائے تاہم انہوں نے 2014 میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ۔
تیسرے نمبر پر ’ مارک چیپ مین ‘ ہیں ، انہوں نے ہانگ کانگ کی جانب سے اپنا ڈیبیو میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا جس میں 124 رنز بنائے لیکن اس وقت وہ نیوزی لینڈ کیلئے کھیل رہے ہیں ۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مارٹن گپٹل ہیں جن کے نام سے شائد ہی کوئی ایسا شخص ہو جو واقف نہ ہو کیونکہ وہ کرکٹ میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں ، انہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو کا آغاز برینڈن میکلم کےساتھ اوپننگ پر آتے ہوئے کیا اور 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 122 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔
اس فہرست میں پانچواں نمبر زمبابوے کے اینڈی فلاور کا ہے جنہوں نے 1992  کے ورلڈ کپ میں ڈیبیو کیا اور 115 رنز کی اننگ کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ’ٹیمبا بووامہ‘ ہیں جنہوں نے  2016 میں ڈیبیو کیا اور پہلے ہی میچ میں 113 رنز بنائے لیکن وہ اپنے کیریئر میں صرف 5 ہی ون ڈے میچز کھیل پائے ہیں ۔ساتویں پوزیشن پر فلپ ہیگز ، نویں نمبر پر روب نکول اور دسویں نمبر پر مائیکل لیمب ہیں ۔

مزید :

کھیل -