وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے کیے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے کیے جائیں گے
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے کیے جائیں گے
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 فروری (منگل) کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس کا نو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اورٹیلی کام سےمتعلق چیئرمین ٹاسک فورس بریفنگ دیں گے، وزارت مواصلات میٹروبس منصوبےسےمتعلق بریفنگ دےگی۔ اسلام آبادمیٹروپولیٹن کارپوریشن کےایڈمنسٹریٹرکی تقرری،کابینہ کمیٹی برائےسی پیک کے متعلق فیصلے کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔ نئے چیئرمین اوگرا کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ کابینہ 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پر بھی غور کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی،اقتصادی اورمعاشی صورتحال پرغورہوگا جبکہ کابینہ 2 فروری کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کریں گے۔ 

مزید :

قومی -