’ہم جنس پرستوں سے پریشان نہیں ہونا، جنت ماں کے قدموں تلے ہے‘

’ہم جنس پرستوں سے پریشان نہیں ہونا، جنت ماں کے قدموں تلے ہے‘
’ہم جنس پرستوں سے پریشان نہیں ہونا، جنت ماں کے قدموں تلے ہے‘
سورس: Facebook

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرست خواتین سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ہمیشہ سے ہی کہتے آئے ہیں کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔

ترکی کی حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ویمن کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ماں ایک مقدس رشتہ ہے، ہم ان کے ساتھ چلیں گے اور ہمارے ملک کو ترقی دیں گے، ان ہم جنس پرست خواتین اور ان جیسے لوگوں کی طرف توجہ نہ دیں ہم ماؤں کے ساتھ مستقبل میں داخل ہوں گے۔

احوال نیوز کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ نوجوانوں کی حفاظت ضروری ہے لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ ان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہ ہو۔

مزید :

بین الاقوامی -