’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟

’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی ...
’جج صاحبہ! آپ بہت خوبصورت ہیں ‘ مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے خاتون جج کی تعریف کردی ،پھر کیا ہوا ؟
سورس: twitter/@wsvn

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ریاست فلوریڈامیں ملزم نے مقدمے کی سماعت کے دوران خاتون جج کی خوبصورتی پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوری کے مقدمے میں گرفتارملزم کو آن لائن زوم کال پر خاتون جج کے سامنے پیش کیا گیا ۔اس موقع پر ملزم نے جج کو دیکھتے ہی ان کی خوبصورتی کی تعریف شروع کردی اور کہا کہ ’مجھے کہنا پڑے گا ،جج صاحبہ آپ بہت خوبصورت ہیں‘۔یہ سن کر جج نے ملزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری یہ چاپلوسی ہر جگہ چل جاتی ہو گی لیکن یہاں نہیں چلے گی ۔جج نے چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم لوئس کو پانچ ہزار  ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے تک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -