'جسٹس قیوم اور شہبازشریف غلط تھے' لیگی رہنما محمد زبیر نے اعتراف کر لیا

'جسٹس قیوم اور شہبازشریف غلط تھے' لیگی رہنما محمد زبیر نے اعتراف کر لیا
'جسٹس قیوم اور شہبازشریف غلط تھے' لیگی رہنما محمد زبیر نے اعتراف کر لیا
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے اعتراف کیا ہے کہ جسٹس قیوم نے غلط فیصلہ کیا اور شہبازشریف بھی غلط تھے۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئے عدالتی فیصلوں کے متعلق گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے محمد زبیر سے جسٹس قیوم کے متعلق سوال کر دیا , سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں میں مانتا ہوں کہ شہبازشریف بھی اس وقت غلط تھے۔ ہم اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں لیکن کیا ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے یہ بھی اپنی غلطیاں تسلیم کر سکیں۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قانون سازی ہو، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس وقت تک بھی کوئی بات نہیں ہوگی جب تک یہ ہمیں چور ڈاکو کہنا بند نہ کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -