مریم نواز کی بڑی بیٹی کو حادثہ، سر پر شدید چوٹ لگنے پر آئی سی یو منتقل 

مریم نواز کی بڑی بیٹی کو حادثہ، سر پر شدید چوٹ لگنے پر آئی سی یو منتقل 
مریم نواز کی بڑی بیٹی کو حادثہ، سر پر شدید چوٹ لگنے پر آئی سی یو منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، ان کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ مریم نوازشریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں، سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء اس وقت آئی سی یو میں ہیں اور روبصحت ہیں، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے، اپیل ہے کہ مہرالنساء کی جلد صحت یابی کیلئے دعا فرمائیں۔