’ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی‘ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کردی 

’ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی‘ ڈی آئی جی ...
’ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بد سلوکی کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی‘ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کردی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ناکوں پر انہیں غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے،ناکوں پر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایت کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قصوروار ثابت ہونے پر سخت مہکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، نیو راوی بریج چیک پوسٹ سمیت اہم مقامات کا دورہ کیااور پولیس کی طرف سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -