کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ، پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹیں کب سے فروخت ہوں گی؟ تفصیلات جانئے

کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ، پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹیں کب سے فروخت ہوں ...
کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ، پی ایس ایل میچوں کی ٹکٹیں کب سے فروخت ہوں گی؟ تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ شائقین کےلئےبڑی خوشخبری آ گئی ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی ، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سات ہزار پانچ سو جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پانچ ہزار پانچ سو تماشائی میدان میں بیٹھ کر میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں افتتاحی تقریب اور کراچی کے میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور میں شیڈول لیگ میچز کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہوگی۔لاہور میں شیڈول پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔پی ایس ایل میچز کےلیےٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ٹکٹوں کی قیمت کا حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔ٹکٹوں کی صرف آن لائن فروخت کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ٹکٹس مقامی کورئیر کمپنی کے ذریعے فروخت کی جائیں گی۔پی ایس ایل6کےتمام میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کیے جائیں گے جہاں 20 فیصد شائقین کرونا ایس او پیز کے ساتھ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آسکیں گے۔ ایونٹ 20فروری سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید :

کھیل -