ڈاکٹرز کیلئے دی جانے والی کورونا ویکسین سیاسی خاندانوں کو لگنے لگی، محمد زبیر کی فیملی بھی مستفید ہونے والوں میں شامل

ڈاکٹرز کیلئے دی جانے والی کورونا ویکسین سیاسی خاندانوں کو لگنے لگی، محمد ...
ڈاکٹرز کیلئے دی جانے والی کورونا ویکسین سیاسی خاندانوں کو لگنے لگی، محمد زبیر کی فیملی بھی مستفید ہونے والوں میں شامل
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ورکرز کیلئے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین سیاسی خاندانوں کو لگائی جانے لگی۔ محکمہ صحت سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے ایک ڈاکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کی فیملی کی کورونا ویکسین لگوانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’وہ مافیا جس نے کرونا پر سب سے زیادہ سیاست کی آج بھی انہیں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے زیادہ اشرافیہ کی فکر ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلے وفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟ پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں، شرمناک۔‘

دوسری جانب معاملہ سامنے آنے پر سندھ حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسی نیشن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -کراچی -