میاں محمودالرشید کی اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید  ، ایسی بات کہہ دی کہ حکومت مخالف جماعتوں کے کارکن بھی سوچ میں پڑ جائیں 

میاں محمودالرشید کی اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید  ، ایسی بات کہہ دی کہ حکومت ...
میاں محمودالرشید کی اپوزیشن اتحاد پر کڑی تنقید  ، ایسی بات کہہ دی کہ حکومت مخالف جماعتوں کے کارکن بھی سوچ میں پڑ جائیں 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرہاؤسنگ  پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کے پاس تاریخ پر تاریخ دینے کے علاوہ کوئی حربہ نہیں بچا،ماہانہ اور سالانہ تاریخیں گذرتی رہیں گی، پی ڈی ایم رہنما ناکام و نامراد ہی رہیں گے،عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی اور جھنجھلاہٹ انتہاء تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  میاں محمودالرشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اکٹھا ہونے کی وجہ احتساب کا خوف ہے،احتساب سے بچنے کے لئے ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے کے روادار سیاسی مخالفین کو اکٹھا ہونے پر مجبور کردیا ہے لیکن انہیں  ہر صورت اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اپنے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اپنے مفادات کے حصول کے لئے ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا عمل پوری شدت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نےکہاکہ پی ڈی ایم میں شامل ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ اپنی اصلیت سےآگاہ ہونےکےباوجود زمینی حقائق کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے ،ن لیگ کی کرپٹ قیادت ملک سے فرار ہے، پیپلزپارٹی سکڑ کرسندھ کی علاقائی پارٹی بن چکی لیکن دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ کی طرف سے میں نہ مانوں کی گردان مسلسل جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -