سپین میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں کمی، پابندیوں میں نرمی
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )ہسپانوی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سپین میں کورونا وائرس متاثرین میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم صورتحال ابھی بھی مکمل طورپر قابو میں نہیں ہے۔گزشہ چودہ دنوں میں ایک لاکھ افراد میں سے وائرس کے پھیلاو کی شرح 783.25ریکارڈ کی گئی جس میں دن بدن کمی سامنے آ رہی ہے۔
ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 29 لاکھ 13 ہزار 4سو25 ہوچکی ہے جس میں گزشتہ روز کے جاری اعدادوشمار کے مطابق 29 ہزار 9سو 60 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 11 ہزار 3 سو 88 گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 432 اموات ریکارڈ کی گئی ہیںجس کے بعد اموات کی تعداد 60 ہزار8سو2 پر پہنچ گئی ہے۔کچھ صوبوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث عائد پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کیاجارہاہے کاتالونیا میں بھی پیر کے روز سے پابندیوں میں کچھ نرمی کی جا رہی ہے۔