جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ
جے یو آئی کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)ف نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنےکافیصلہ کرلیا  ہے ۔

تفصیلات کےمطابق جےیو آئی کےڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان  کا کہنا ہےکہ آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے اور مشاورتی عمل مکمل کر کے آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا  کہ جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس دو مارچ کوسکھرمیں طلب کر لیا گیا ہےجس میں ملکی موجودہ صورتحال پرغور کیاجائےگا،مولانا فضل الرحمان اجلاس کوعالمی اور ملکی صورتحال پربریفنگ دیں گےجبکہ لانگ مارچ سےمتعلق تجاویز کی روشنی میں حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ جے یوآئی سینیٹ الیکشن میں بھرپورحصہ لے  رہی ہے اور امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، سینیٹ و ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -