تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ،  پی ڈی ایم ترجمان نے حکمران جماعت کو  بدنیت قرار دے دیا

 تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ،  پی ڈی ایم ترجمان نے حکمران جماعت ...
 تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ،  پی ڈی ایم ترجمان نے حکمران جماعت کو  بدنیت قرار دے دیا

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل اور  اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)کےترجمان میاں افتخار حسین نےکہاہےکہ تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہے،سینٹ شو آف ہینڈسےمخصوص ترمیم بدنیتی پرمبنی ہے،یہ مخلص ہو تےتو الیکشن ریفارمز پر بات کرتے۔

نوشہرہ کے علاقے بدرشی میں  صمنی الیکشن کے سلسلے میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے میاں افتخار حسین نےکہاکہ پی ڈی ایم نے سینیٹ سے متعلق صدراتی آرڈیننس کو مسترد کردیا ہے، پارلیمنٹ کےعلاوہ آئین میں ترمیم غیرآئینی اورغیر قانونی طریقہ ہوگا،سلیکٹڈ حکمرانوں نےعوام کو مہنگائی بےروزگاری اور لاقانونیت کےعلاوہ کچھ نہیں دیا،ضمنی الیکشن میں حکمرانوں کوشکست فاش دیں گے۔انہوں نےکہاہےکہ پی ڈی ایم حکومت کی تمام ترسازشوں کےباوجود متحداورمتفق ہے،حکومت پی ڈی ایم میں انتشار پپداکرنے کی سازش میں مصروف ہے۔انہوں نےکہاکہ26مارچ کو بھرپور انداز میں لانگ مارچ ہوگا ،حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -