جنوبی کوریا کی عدالت نے قتل کے جرم میں غیر ملکی کو 20سال قید کی سزا سنا دی 

جنوبی کوریا کی عدالت نے قتل کے جرم میں غیر ملکی کو 20سال قید کی سزا سنا دی 
جنوبی کوریا کی عدالت نے قتل کے جرم میں غیر ملکی کو 20سال قید کی سزا سنا دی 

  

سیول(رضا شاہ) جنوبی کوریا کی ایک ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کے ایک شخص کو 20 سال قید کی سزا سنائی جس نے اپنے ایک ساتھی کو قتل کرنے کے بعد شمالی کوریا فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

جنوبی کوریا ہائی کورٹ نے 27 سالہ سری لنکن شخص کے لیے بھاری سزا دینے کے لئے استغاثہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قتل اور امیگریشن قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کے لئے جیل کی سزا موزوں ہے۔

عدالت کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مقتول اور قاتل کمپنی مالک کی فراہم کردہ رہائش گاہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر آپس میں بحث کیا کرتے تھے۔ پچھلے سال 29 مئی کو کسی بات پر بحث کے بعد لڑائی میں قاتل نے اپنے دفاع کیلئے خریدے گئے خنجر کے وار سے دوسرے سری لنکن کو قتل کرنے کے بعد صوبہ کھانگون کے سرحدی علاقے چلا گیا اور سویلین کنٹرول لائن پر موجود باڑ پر چڑھ کر شمالی کوریا فرار ہونے کی کوشش کی لیکن قتل کے چار دن بعد اسے فوجیوں نے پکڑ لیا۔قاتل اپنے ورک ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد کوریا میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر تھا۔ قاتل نے بتایا کہ وہ شمالی کوریا کے راستے چین جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ 

مزید :

بین الاقوامی -