حکومت نہیں لاسکتی، نوازشریف اپنی مرضی سے آئیں گے: رانا ثناءاللہ
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی مرضی سے ضرور وطن واپس آئیں گے لیکن حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ان کو لا سکے۔
لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ' کہا جارہا ہے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کی تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے، آج ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم کتنے دن پہلے کہا تھا کہ مہنگائی کم کریں گے؟ کہا ہے وہ ٹائگر فورس جو انہوں نے مہنگائی کم کرنے کےلیے بنائی تھی؟ '
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ' پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آئین کے مطابق پر امن احتجاج کرے گی، ہمار مقصد ووٹ لینا نہیں ،ووٹ کو عزت دلانا ہے۔'