برطانیہ میں گھر سے لاش برآمد 

برطانیہ میں گھر سے لاش برآمد 
برطانیہ میں گھر سے لاش برآمد 

  

برمنگھم( سید حسنین رضا)برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع ایک گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق برمنگھم کے علاقے ہولیسوارتھ ہولی روڈ میں واقع ایک گھر سے صبح نو بجے کے قریب برطانوی پولیس نے لاش برآمد کی ۔جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کے بعد لاش کو ایمبو لینس کے ذریعے سرد خانے بھجوا دیا گیا ۔برطانوی پولیس نے مغربی برومویچ میں وگمور لین کے قریب صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ریلوے لائنوں پر قتل کے شبے میں 33 سالہ شخص کو گرفتار کیاہے تاہم ابھی تک متاثرہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید :

برطانیہ -