بیٹی اور داماد کی ویکسی نیشن، محمد زبیر نے حیران کن بیان دے دیا

بیٹی اور داماد کی ویکسی نیشن، محمد زبیر نے حیران کن بیان دے دیا
بیٹی اور داماد کی ویکسی نیشن، محمد زبیر نے حیران کن بیان دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے بیٹی اور داماد کے کورونا ویکسی نیشن کرانے کے معاملے سے لاعلمی ظاہر کردی۔

اپنے ایک وضاحتی بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی اور داماد کے ویکسی نیشن کروانے کے معاملے کا علم نہیں تھا، سب اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتے ہیں، ان کے بیٹا اس میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال تک گورنر سندھ رہے لیکن کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا کہ ذاتی فائدہ اٹھایا ہو، کوئی آکر یہ نہیں کہہ سکتا کہ کسی نوکری یا داخلے کی سفارش کی ہو۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو فرنٹ لائن ورکرز (طبی عملے) کیلئے کورونا ویکسین فراہم کی گئی تھی تاہم کراچی میں یہ ویکسین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے سربراہ اسد عمر کے بھائی اور لیگی رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد سمیت بعض سیاسی خاندانوں کے افراد کو بھی لگائی گئی۔

پرائیویٹ لوگوں کی ویکسی نیشن کے معاملے کا این سی او سی نے نوٹس لے لیا جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع شرقی کراچی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید :

قومی -