چند ملک دشمن عناصرسی پیک کوناکام کرناچاہتے ہیں: وزیرداخلہ بلوچستان

چند ملک دشمن عناصرسی پیک کوناکام کرناچاہتے ہیں: وزیرداخلہ بلوچستان
چند ملک دشمن عناصرسی پیک کوناکام کرناچاہتے ہیں: وزیرداخلہ بلوچستان
سورس: File

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان و چین سمیت پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ملک دشمن چندعناصرسی پیک کوناکام کرناچاہتے ہیں، سکیورٹی فورسز اور عوام کے مدد سے سی پیک منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے، جس نے توانائی، انفرا سٹرکچر، صنعتوں اور روزگار کی تخلیق کے لیے پایا جانے والا خلا پر کرنے میں مدد کی ہے۔ سی پیک کے ذریعہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئی گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقی کے اصولوں کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کو بڑھانے میں مصروف ہیں، سی پیک کے مکمل اصل ثمرات تب ملیں گے جب پورے خطے میں مزید امن ہوگا۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -