محکمہ ایکسائز کوئٹہ کے ملازم نے پنجاب میں موٹروے پر فائرنگ کیوں کی؟ تہلکہ خیز انکشاف

محکمہ ایکسائز کوئٹہ کے ملازم نے پنجاب میں موٹروے پر فائرنگ کیوں کی؟ تہلکہ ...
محکمہ ایکسائز کوئٹہ کے ملازم نے پنجاب میں موٹروے پر فائرنگ کیوں کی؟ تہلکہ خیز انکشاف
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں محکمہ ایکسائز کوئٹہ کا ملازم بھی شامل ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر فائرنگ کی اطلاع پر موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کرنے والوں میں ایک شخص مبینہ طور پر محکمہ ایکسائز کوئٹہ کا ملازم ہے۔ ملزم نعمت اللہ بطور کمپیوٹر آپریٹر محکمہ ایکسائز کوئٹہ میں تعینات ہے جس سے ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ وہ ایکسائز پولیس کے نام پر موٹروے پر واردات کرنا چاہتا تھا۔ موٹروے حکام نے ملزمان کو ڈسٹرکٹ پولیس کلر کہار کے حوالے کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -