پی ایس ایل، دوسرے مرحلے کیلئے لاہور میں تیاریاں جاری

پی ایس ایل، دوسرے مرحلے کیلئے لاہور میں تیاریاں جاری
پی ایس ایل، دوسرے مرحلے کیلئے لاہور میں تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے شائقین کرکٹ کو ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے کے لئے لاہور میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ دس فروری سے قذافی سٹیڈیم  میں شروع ہوگا جہاں پر لیگ کے سیمی فائنل و فائنل سمیت 19 میچ شیڈول ہیں اس حوالے سے لاہور میں پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جبکہ اس کے علاوہ پارکنگ سمیت دیگر معاملات بھی اختتام کی جانب جارہے ہیں  پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی کی طرح لاہورمیں بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لئے شاندار انتظامات کئے جارہے ہیں اور کراچی کی طرح لاہو رمیں بھی میچز کا انعقاد کامیابی سے مکمل ہوگا دوسری جانب سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس حوالے سے جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے پاکستان سپرلیگ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث فخر ہے لیگ میں دنیا بھرکے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور لیگ کے لئے کئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں پاکستان سپر لیگ کا گزشتہ ایڈیشن کورونا کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا بقیہ میچز بعد میں کروائے گئے تھے مگر اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت شاندار انتظامات کئے ہیں جس سے قوی امید ہے کہ لاہور میں بھی میچ بخیر و عافیت مکمل ہوجائیں گے جو بہت خوش آئند بات ہے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے باہر پی ایس ایل میں شریک نامور کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوٹریٹ بھی نصب کردئیے گئے ہیں جبکہ لائٹنگ کا بھی بہت شاندار انتظام کیا گیا ہے امید کی جارہی ہے کہ لاہورمیں کھیلے جانے والے میچز میں شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی دوسری جانب حکومت کی جانب سے میچز میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں پر سٹیڈیم میں داخلہ کی پابندی بھی ختم ہونے کا امکان ہے اور سٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بھی پچیس فیصد سے بڑھانے بارے فیصلہ متوقع ہے بہرحال اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے گئے ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ مبارکباد کا مستحق ہے لیگ کے کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوگا۔

مزید :

رائے -کالم -