کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ، مزید 38 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ، مزید 38 افراد جاں بحق
کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ، مزید 38 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ، گزشتہ  24 گھنٹوں میں مزید  38 افراد انتقال کر گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد29 ہزار 516 ہو گئی ہے جبکہ تین ہزار 338 نئے کیسز کے بعد 14 لاکھ  63 ہزار 111 افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ 

سندھ میں اب تک پانچ لاکھ  52 ہزار 262 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں چار لاکھ 89 ہزار 655 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ تین ہزار 110 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ  31 ہزار 628 ، بلوچستان میں  34 ہزار 819 ، آزاد جموں و کشمیر میں  40 ہزار 741 اور گلگت بلتستان سے 10 ہزار 896 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں تین ہزار 338 کیسز سامنے آئے ۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح  7.45 فیصد رہی ۔