قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کا معاملہ ،سپر یم کورٹ نے کیس کا فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھاہے ۔
سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہناتھا کہ اقلیتی نشستوں کی تعدا د بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے ، پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتے ، پارلیمنٹ کو اائینی ترمیم کا حکم دینے کا اختیار نہیں ہے ،کیسے کہہ دیں پارلیمنان میں اقلیتی نشست کو بڑھایا جائے ، جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔