ہنڈا ’سوک‘ کی گیارہویں جنریشن کی بکنگ شروع، قیمت اتنی کہ مداح دانتوں تلے انگلیاں دبائے رہ گئے

ہنڈا ’سوک‘ کی گیارہویں جنریشن کی بکنگ شروع، قیمت اتنی کہ مداح دانتوں تلے ...
ہنڈا ’سوک‘ کی گیارہویں جنریشن کی بکنگ شروع، قیمت اتنی کہ مداح دانتوں تلے انگلیاں دبائے رہ گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے بالآخر ’سوک‘ 11ویں جنریشن کے لیے بکنگ شروع کر دی ہے مگر اس بار گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ سن کر ہی ہنڈا کے مداح پریشان ہو جائیں۔ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق نئی ہنڈا سوک تین مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے۔ ان تینوں ماڈلز میں ٹربو چارجڈ 1.5لیٹر چار سلنڈر پٹرول انجن دیا جا رہا ہے جو 180ہارس پاور طاقت اور 240نیوٹن میٹرز ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 

اس گاڑی میں سی وی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ کے لیے گاڑی کے دیگر فیچرز کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا تاہم تینوں ماڈلز کی قیمتیں ضرور بتادی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق سوک 1.5ٹربو ایم۔ سی وی ٹی کی قیمت 50لاکھ 99ہزار روپے ہو گی اور اس کی بکنگ 12لاکھ روپے سے ہو گی۔ سوک 1.5ٹربو ایم ۔ سی وی ٹی اورئیل کی قیمت 53لاکھ 99ہزار روپے اور سوک 1.5ٹربو ایل ایل۔سی وی ٹی کی قیمت 61لاکھ 49ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ ان دونوں ماڈلز کی بکنگ بھی 12لاکھ روپے سے ہی ہو گی۔ 

مزید :

بزنس -